کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاؓں بحق ہونے والوں میں نوجوان لڑکا اور لڑکی شال ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس اوررینجرز نے کی جگہ کوگھیرے میں لے لیااور لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ جائے وقوعہ سے30 بور پستول کے 5 خول ملے ہیں، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ لڑکا،لڑکی کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول لڑکا گمبٹ سندھ کا رہنے والا تھا اور کراچی میں ہجرت کالونی کا رہائشی تھا جب کہ مقتول لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
