Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، وزیراعلی

Now Reading:

اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، وزیراعلی
عثمان

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان، اراکین پنجاب اسمبلی رانا شہباز احمد اور میاں محمد آصف نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔

چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی استعفیٰ پولیٹیکس بری طرح ناکام رہی، اپوزیشن 2023 تک صبر اور آرام کرے، اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی، عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کیے جائیں گے، اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کے پسماندہ شہروں کی ترقی پر پوری توجہ ہے، ماضی میں وسائل کو من پسند شہروں پر خرچ کر کے دورافتادہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، اب پنجاب کے نظر انداز علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑا گیا ہے، نئے پاکستان میں پنجاب ترقی کے سفر میں سبقت لے گا، عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر