Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسکول نہ آنے والے بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، سعید غنی

Now Reading:

اسکول نہ آنے والے بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش سے کہ امتحانات سے پہلے 60 فیصد نصاب مکمل ہوجائے تاکہ تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں کورونا کے گیارہ ہزار آٹھ سو پینتالیس  ٹیسٹ کئے گئے ان میں سے پانچ سو چھیالیس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور جہاں ٹیسٹ مثبت ہیں وہ اسکولز بند کردیئے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کے چار کالجز بھی بند کر دیئے گئے ہیں اور اب تک اسکولوں میں مثبت ٹیسٹ کی شرح  پانچ اعشاریہ نو رہی  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر والدین کو اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے ذرا بھی خدشات ہیں تو وہ انہیں اسکول نہ بھیجیں، اسکولز نہ آنے والے بچوں کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سال تعلیمی نظام کو مزید اسان کرنے کی کوشش کریں گے جس کے لئے نصاب میں مزید کمی کا کوئی امکان نہیں لیکن امتحانات سے پہلے بچوں کی سہولت کی خاطر امتحانات سے قبل ماڈل پیپر بھی جاری کیا جائے گا ۔

Advertisement

سعید غنی نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے نقصان کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں، امتحانات کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم کر کے 2 گھنٹے کر دیا، سوالات کا طریقہ کار تبدیل کیا، نئے طریقہ کار کا امتحانی ماڈل پیپرز جلد جاری کر دیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت حواص باختہ ہوگئی ہے اور اب حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کب جاری ہوں گے؟
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر