Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، شہزاد اکبر

Now Reading:

پی ٹی آئی نے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی نے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر  کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ   مریم اورنگ زیب اب بھی غلط معلومات کی وزارت چلا رہی ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ  شہباز شریف کی درخواست پر ’ڈیلی میل ‘نے معافی مانگنے سے انکار کیا، کیس ابھی شروع ہوا یہ کیس جیت کیسے گئے؟

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کے آرٹیکل میں تاثر دیا گیا  ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ ‏مریم اورنگزیب اعداد و شمار کےمطابق بات کریں،جھوٹ نہ بولیں۔

مشیر برائے احتساب نے کہا کہ  اس کیس میں مس رپورٹنگ ہوئی کہ شہباز شریف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے۔ کیس پر اگلے مرحلے میں ٹرائل ہوگا، عدالت ڈیلی میل سے الزامات کے شواہد مانگے  گی اور  ڈیلی میل کے وکلاء عدالت میں ثبوت دیں گے۔

Advertisement

شہزاد اکبر نے کہا کہ  ڈیوڈ روز نے ٹوئیٹ میں بھی وضاحت کی کہ عدالت نے  ابھی ابتدائی کارروائی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر غصہ کیوں ہے، ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ چاچو نے کرپشن کی ہے۔ اب یہ لندن سے بھی منی لانڈرنگ کی مہر لگوائیں گے، سات ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں چاچو پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

مشیر برائے احتساب کا کہنا تھا کہ  لاہور ہائیکورٹ نے اس کیس میں ضمانت کی درخواست بھی خارج کر دی ہے۔حمزہ شہباز  بھی اسی کیس میں سپریم کورٹ سے منہ کی کھا کر واپس آچکے ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ  مریم نواز نے عدالت کی سماعت پر ٹوئیٹ کیا کہ میرے پاپا بےگناہ ہیں۔ مریم نواز کے والد کے صادق اور امین نہ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ صادر کر چکی ہے، پتہ نہیں ان کو اور کتنے سرٹیفکیٹ چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  شہباز شریف مجھے اس کیس میں نامزد کرتے تو لندن جا کر ان کو کرارا جواب دیتا۔حقائق یہ ہیں کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان نے منظور پاپڑ والے کے نام پر سات ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ۔ تین ملزمان اس کیس میں پلی بارگین کر کے ان کے خلاف سلطانی گواہ بن چکے ہیں۔

مشیر برائے احتساب نے کہا کہ  شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں ،ہتک عزت کیس میں مجھے نامزد کریں،  تمام شواہد  لے کر لندن کی عدالت میں حاضر ہوجاؤں گا۔

Advertisement

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں سرکاری سرپرستی سے قبضہ مافیا کو وسائل پر قابض رکھا۔پنجاب میں قبضہ مافیا سے 210 ارب روپے سے زائد کی سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ طاقتور طبقہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کا رونا روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ    پی ٹی آئی نے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔ پی ٹی آئی عوام کا حق آپ سے واپس  لے کر عوام کی فلاح  کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر