Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے ٹو مشن: کوہ پیماؤں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن آج بھی جاری

Now Reading:

کے ٹو مشن: کوہ پیماؤں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن آج بھی جاری

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کےلئے آج پھر سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کیے جانے والے فضائی سرچ آپریشن میں بھی موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کا پتا نہیں چل سکا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوان پابلو جمعہ کی شام سے لاپتا ہیں۔

لاپتہ پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے واپسی پروالد کیساتھ کوئی حادثہ ہوا ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ آخری بار والد کو 8200 کی بلندی پر دیکھا تھا، دوپہر12بجے کے قریب میں نیچے آیا تھا۔

ساجد سدپارہ نے بتایا کہ جب میں نیچے آیا تب علی سدپارہ اور ٹیم اوپر چڑھ رہے تھے، جہاں تک مجھے لگتا ہے والد نے کے ٹو سر کر لیا ہے۔

انھوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد محمد علی سدپارہ سمیت ان کی ٹیم کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کریں۔

 وزیراعلی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔

انھوں نے مزید کہاکہ سرچ آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کا کردار انتہائی قابل تحسین ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہ پیماؤں کی باحفاظت واپسی کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آئس لینڈ کے وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر