Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول نیوز کی بار بار بندش، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی برادری کا مظاہرہ

Now Reading:

بول نیوز کی بار بار بندش، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی برادری کا مظاہرہ

بول نیوز کی بار بار  جبری بندش کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی برادری  نے مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی برادری کی جانب سے بول نیوز  کی بار بار بندش،جبری پابندیوں اور چیئرمین پیمرا  سلیم بیگ کی بول مخالف جانبدارانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

پی ایف یو جے،آر آئی یو جے،نیشنل پریس کلب،راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹ ایسوسی ایشن و دیگر صحافتی تنظیموں  کے ممبران بڑی تعداد میں مظاہرے میں شریک ہیں۔

مظاہرین نے مختلف بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے ہیں جن پر آزادی صحافت کو درپیش قدغنو ں کی مذمت کی گئی ہے۔

مظاہرین بول کی بندش، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ناجائز پابندیوں اور پیمرا کے دوہرے معیارات کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

صحافیوں  نے وزیر اعظم و متعلقہ اداروں سے چیئرمین پیمرا کی ناجائز کارروائیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مقررین کا کہنا   ہےکہ  صحافی آزدی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔پیمرا بار بار مختلف ٹی وی چینلز پر پابندیوں کے ذریعہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Advertisement

مقررین نے مزید کہا کہ  آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پابندیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ بول نیوز نے بھارتی بیانیے کا مقابلہ کیا،اس پر پابندیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔ پیمرامختلف چینلز پر نشریات کی بندش،جرمانوں اور نوٹسز کے ذریعہ قدغنیں عائد کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر