بول نیوز کی بار بار جبری بندش کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی برادری نے مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی برادری کی جانب سے بول نیوز کی بار بار بندش،جبری پابندیوں اور چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی بول مخالف جانبدارانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
پی ایف یو جے،آر آئی یو جے،نیشنل پریس کلب،راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹ ایسوسی ایشن و دیگر صحافتی تنظیموں کے ممبران بڑی تعداد میں مظاہرے میں شریک ہیں۔
مظاہرین نے مختلف بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے ہیں جن پر آزادی صحافت کو درپیش قدغنو ں کی مذمت کی گئی ہے۔
Advertisementکبھی نشریات بند تو کبھی چینل آخری نمبروں پر
صحافی برادری کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج #PEMRA #Protest #NA #BreakingNews #BOLNews pic.twitter.com/8MQbpYvI4N— BOLNetwork (@BOLNETWORK) February 8, 2021
مظاہرین بول کی بندش، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی ناجائز پابندیوں اور پیمرا کے دوہرے معیارات کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔
صحافیوں نے وزیر اعظم و متعلقہ اداروں سے چیئرمین پیمرا کی ناجائز کارروائیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
مقررین کا کہنا ہےکہ صحافی آزدی اظہار رائے اور آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔پیمرا بار بار مختلف ٹی وی چینلز پر پابندیوں کے ذریعہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت کو نشانہ بنا رہی ہے۔
مقررین نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پابندیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ بول نیوز نے بھارتی بیانیے کا مقابلہ کیا،اس پر پابندیاں سمجھ سے بالا تر ہیں۔ پیمرامختلف چینلز پر نشریات کی بندش،جرمانوں اور نوٹسز کے ذریعہ قدغنیں عائد کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News