Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم  عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی (این سی سی )برائے سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے ، زلفی بخاری سمیت دیگر   سینئر عہدیداران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو پنجاب، کے پی  کےاور بلوچستان میں سیاحوں کے نئے مقامات  کے بارے  میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائٹیں سالٹ رینج، پوٹھوہار، ضلع سوات، مری اور گوادر کے قریب ہیں۔

وزیراعظم  نے نجی سیاحت سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ   سیاحت سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے  لیے منصوبہ بندی ضروری ہے۔ سیاحتی مقامات کی ترقی سے پہلے سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی اور فزیبلٹی ضروری ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے سیاحت کے مقامات کے  لیے مقامی ورثہ اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں ملک بھر میں  جاری انسداد تجاوزات مہم  پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے انسداد تجاوزات مہم بغیر کسی امتیازی سلوک  کے جاری رکھنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ  کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  سیاحت کے مقامات پر ترقیاتی کاموں سے قبل قوانین اور ضوابط کا خیال رکھا جائے۔صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر