چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان امیروں کوریلیف اورغریبوں کوتکلیف دےرہے ہیں، عمران خان نے ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ کیا تھا، حیدرآباد کےعوام بتائیں ایک کروڑنوکریوں میں سےایک نوکری بھی ملی ہے؟
حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان نے50 لاکھ گھربنانےکا وعدہ کیاتھا، عمران خان نےنئےپاکستان کا وعدہ کیاتھا لیکن حقیقت میں عمران خان نے3سال میں تاریخ کاسب سےبڑا قرضہ لے لیا۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ عمران خان کہتےتھےآئی ایم ایف جانےسےپہلے وہ خودکشی کرلےگا لیکن حقیقت میں غریب دشمن حکومت نےعوام کاجیناحرام کردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آبادپہنچ کراپناحق چھینیں گے، سندھ کواس سال این ایف سی سے 200ارب روپےکم دیےجارہےہیں، ہم اپنی جمہوریت کی حفاظت کریں گے، ہم اپنے حقوق کی حفاظت کریں گے۔
بلاول کا کہناتھا کہ سلیکٹڈوزیراعظم کہتاہےسندھ ہماراصوبہ نہیں ہے، کوئی بھی وزیراعظم سندھ دھرتی کیلئےیہ الفاظ کیسےاستعمال کرسکتاہے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ چاہیے نہ سندھ کی عوام، اگرسندھ وزیراعظم کاصوبہ نہیں توکس کا ہے؟
بلاول کا جلسے سے خطاب کے دوران تنقید کرتے ہوئے مزید کہناتھا کہ سندھ اس کا نہیں ہے لیکن سندھ کے جزائر، سندھ کی گیس،سندھ کا تیل، سندھ کا کوئلہ اس کو ضرور چاہیئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی عوام ان نالائقوں کو اب برداشت نہیں کرے گی، انشااللہ ہم اسلام آباد پہچ کر اپنا حق ان سے چھین لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نالائق حکومت کسان کی فصل کو خریدنے کے بجائے باہر سے خرید رہی ہے اور اسکا نقصان ہمارا کسان اٹھا رہا ہے،اتنا نقصان دے دیا ہے کہ 50 فیصد خاندان غذائی قلت کا شکار ہیں، یہ غریب دشمن حکومت ہے امیروں کو ریلیف دلوا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
