Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن ثابت ہو جائے تو معافی مانگ کر گھر چلاجاؤں گا، شہباز شریف

Now Reading:

کرپشن ثابت ہو جائے تو معافی مانگ کر گھر چلاجاؤں گا، شہباز شریف
شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو میں معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ابھی میرے وکیل نہیں آئے اور آج جو بات کرنا چاہتا ہوں وہ میرے کیس سے متعلق ہے۔

جسٹس جواد الحسن نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں جرح میں کریں گے تو مناسب ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف 58 والیم پر مشتمل کیس بنایا گیا، منی لانڈرنگ، کک بیکس کے الزامات لگائے گئے ہیں اور اسی طرح کے الزامات برطانوی اخبار میں بھی لگائے گئے تھے تاہم میں نے ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو لندن ہائی کورٹ میں کیس کی پہلی سماعت ہوئی اور حکومت پاکستان کے بیانات ڈیلی میل کے وکیل نے عدالت میں پڑھے جبکہ جسٹس نکلین میتھو نے واضح کہا کہ الزامات کے ثبوت دیں۔

Advertisement

جسٹس جواد الحسن نے کہا کہ اگر آپ کے پاس فیصلے کی کاپی ہے تو وہ عدالت میں پیش کر دیں، کیا قومی احتساب بیورو (نیب) وہاں پارٹی تھا ؟میرے سامنے تو نیب پارٹی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ڈیلی میل کے وکیل نے اعتراف کیا کہ ثبوت نہیں ہے اور یہ ایک سازش تھی جس میں مجھے بدنام کیا گیا۔

عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا حتمی فیصلہ آ گیا ہے ؟

شہباز شریف نے جواب دیا کہ مجھے لندن کی عدالت سے انصاف ملا ہے اور امید ہے آپ کی عدالت سے بھی انصاف ملے گا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کو لگتا ہے ڈیلی میل فیصلے پر آپ بری ہوسکتے ہیں تو آپ درخواست دے دیں۔

آپ عدالت کا فیصلہ ساتھ لگائیں، بریت کی درخواست دیں، ہم فیصلہ کر دیں گے۔

Advertisement

جسٹس جواد الحسن نے کہا کہ نیب والے کہتے ہیں ان کے پاس شواہد ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو میں معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر