
وزیراعظم کی ایک روزہ دورے پر لاہور پنچے ہیں جہاں پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ان سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا ہے۔
بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اعوان وزیراعلیٰ میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے۔
اس موقع پر سینیٹ انتخابات میں پارٹی اپوزیشن اور ناراض اراکین کے تحفظات پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
وزیراعظم کو پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تمام شہروں کیلئے یکساں ترقی کی پالیسی اختیار کی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی ریلیف کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News