Advertisement
Advertisement
Advertisement

شدید دھند، موٹروے جزوی بند، فضائی آپریشن بھی متاثر

Now Reading:

شدید دھند، موٹروے جزوی بند، فضائی آپریشن بھی متاثر

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی، جس کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں‌ میں‌ دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، سول ایوی ایشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ‌ پر‌ فضائی آپریشن بھی معطل کر دیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور گردونواح میں دھند کی چادر تن گئی، حد نگاہ 30میٹر رہ گئی جس کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری کو لاہور سے سمندری ، لاہورسے عبدالحکیم، موٹروے ایم فورپنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کو بھی دھند کے سبب بند کر دیا گیا، فلائٹس کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافر پریشانی میں مبتلا رہے۔

صوبے کے دیگر علاقوں کندیاں، ظفروال، مانگا منڈی، پھولنگر، پتوکی کے علاوہ گوجرہ ، چنیوٹ، بھوانہ، رینالہ خورد اور نارنگ منڈی میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی روانی متاثررہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا فلسطین پر دو ٹوک مؤقف
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا یوکرین تنازع پر مؤقف
طبی تعلیم کے حوالے سے کنگ حماد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اہم سنگ میل ہے، جنرل ساحر شمشاد
میئر کراچی نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ نہ خود کام کریں گےاور نہ کسی کوکام کرنےدیں گے، فاروق ستار
جلالپور پیروالا: موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری
پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی منظوری مل گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر