کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 31 اموات اور ایک ہزار 404 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 307 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 23 ہزار 700 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 26 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 199، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 986، اسلام آباد میں 484، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 198 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 513، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 386، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 90، پنجاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 367، بلوچستان میں 18 ہزار 924، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 408 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 937 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کی ویکسینیشن جاری
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
