Advertisement
Advertisement
Advertisement

شجرکاری مہم کا آغاز، وزیراعظم عمران خان کا خطاب

Now Reading:

شجرکاری مہم کا آغاز، وزیراعظم عمران خان کا خطاب
شجرکاری مہم

وزیراعظم عمران خان نے پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شجرکاری آنیوالی نسلوں کیلئے ضروری ہے، آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے اپنا طرز زندگی بدلیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ لاہور کو ایک وقت میں باغوں کا شہر کہا جاتا تھا اور درخت کاٹنے کے باعث آج لاہور میں آلودگی ہے، پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن آج صورتحال مختلف ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ  حکومت ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے دس بڑے ملکوں میں شامل ہے ہمیں ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میاواکی جاپانی طرز شجر کاری ہے جس کے تحت روایتی طریقوں کی بجائے دس گنا زیادہ تیزی کے ساتھ اور تیس گنا زیادہ گھنے جنگلات اگائے جاسکتے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا اور ہم اب ملک بھر میں 10ارب درخت لگانے کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔

Advertisement

وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت کی شجر کاری مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب ملکر ایک ایسا سرسبز و شاداب پاکستان بنائے گئے جس میں ہماری آنے والی نسلیں بہتر ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

شجرکاری کیلئے اسلام آباد کے 20 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے تاہم شیخ رشید اور امین اسلم نے شجرکاری مہم پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر