آئی سی سی کی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تعریف
بلوچستان: گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو...
بلوچستان: دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیمامحمد علی سدپارہ کے نام کر دیا اور کہا حکومت کی گوادر کو دنیا کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام بنانے پر توجہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گوادر اسٹیڈیم میں سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے پہلے دوستانہ میچ کا آغاز ہوگیا، کرکٹ میچ میں معاون خصوصی زلفی بخاری،برطانوی ہائی کمشنر سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔
میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمدعلی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں۔
Dedicating the 1st ever match at Gwadar Stadium to Pakistan’s son #MuhammadAliSadpara. The match tomorrow will start with a prayer in his memory.
This is the beauty of our land, even our loss unites us ..from K2 to Gwadar to Quetta.#CricketAtGwadar pic.twitter.com/FIyFP3tZhm— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 18, 2021
واضح رہےکہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا سیلیبریٹی میچ کھیلا جارہا ہے ، میچ میں شوبز شارکس اورگوادرڈولفن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، نمائشی میچ کا نام ’’سوپر ہے پاکستان کپ‘‘ رکھا گیا ہے۔
Sideline updates from Gwadar Cricket Stadium #CricketAtGwadar pic.twitter.com/Y5DcZgFzsi
— Ministry of Overseas Pakistanis & HRD 🇵🇰 (@mophrd) February 19, 2021
شوبز شارکس کی قیادت پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کریں گے اور فخر عالم،فیصل قریشی،اعجاز اسلم اور دیگر ٹیم شامل ہیں جبکہ گوادر ڈولفن کی ٹیم میں زلفی بخاری ، علی زیدی سمیت مختلف شخصیات شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News