 
                                                      مریم نواز
قومی احتساب بیورو(نیب) نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے مسلم لیگی رہنما مریم نواز کو2مارچ صبح 11بجے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
مذکورہ کیس میں نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ نیب مریم نواز کی اراضی کے متعلق تفتیش کر رہا ہے، قومی احتساب بیورو لاہور نے مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں مانگی ہیں۔
اس سے قبل جاتی امرا میں اراضی خریدنے کے معاملے میں نیب لاہور نے مریم نواز کو طلب کیا تھا تاہم وہ ایک گھنٹہ نیب آفس کے باہر انتظار کے بعد واپس چلی گئیں تھیں،کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد جب مریم نیب آفس پہنچیں تو آفس کا گیٹ بند تھا اور مریم نواز کو اندر جانے نہیں دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 