Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلے چھ ماہ میں بجٹ خسارہ 1393 ارب روپے ریکارڈ

Now Reading:

پہلے چھ ماہ میں بجٹ خسارہ 1393 ارب روپے ریکارڈ

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بجٹ خسارہ 1393 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں حکومتی آمدن اور اخراجات کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں کل ریونیو 3072 ارب روپے اکھٹا کیا گیا جبکہ  کل ریونیو ہدف 6573 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

پہلے چھ ماہ میں حکومت نے ہدف کے مقابلے میں 200 ارب روپے سے زائد کم ریونیو جمع کیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 3185 ارب روپے کے حکومتی اخراجات ہوئے جبکہ  کل حکومتی اخراجات کا تخمینہ 7136 ارب روپے لگایا گیا تھا۔

Advertisement

پہلے چھ ماہ میں بجٹ خسارہ 1393 ارب روپے  اور  مالیاتی خسارہ 1138 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

پہلے چھ ماہ میں ایف بی آر محصولات 2210 ارب روپے رہے جبکہ  ایف بی آر محصولات کا ہدف مالی سال 2020-21 میں 4963 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

پہلے چھ ماہ میں 862 ارب روپے کا نان ٹیکس ریونیو اکھٹا کیا گیا جبکہ نان ٹیکس ریونیو  کا ہدف 1610 ارب روپے  رکھا گیا تھا۔

حکومت نے مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں275 ارب روپے ریونیو حاصل کیا اور آئل اینڈ گیس کی رائلٹی سے 35 ارب روپے نان ٹیکس ریونیو اکھٹا کیا گیا۔گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سے  بھی 10 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا۔

حکومت نے چھ ماہ میں قرضوں پر 1475 ارب روپے سود ادا کیا۔ڈومیسٹک قرضوں پر 1357 ارب روپے شرح سود ادا کیا گیا جبکہ بیرونی قرضوں پر 118 ارب روپے شرح سود ادا کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 487 ارب روپے کے دفاعی اخراجات ہوئے جبکہ  195 ارب روپے کے سول اخراجات ہوئے۔

Advertisement

حکومت نے پہلے چھ ماہ میں 210 ارب روپے پینشن کی مد میں ادا کیے  اورحکومت نے 129 ارب روپے کی عوام کو سبسڈیز  بھی دیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر