Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو این اور عالمی ماہرین تحقیقات میں شامل ہوں،سعودی عرب

Now Reading:

یو این اور عالمی ماہرین تحقیقات میں شامل ہوں،سعودی عرب
Saudi FO

سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور عالمی ماہرین کو تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

 عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعو دی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ 14 ستمبر پٹرولیم تنصیبات پر جودنیا کو تیل کی فراہمی کے لیے اہم ہے، اس پر جارحیت اور سبوتاژ کی کارروائی ناقابل قبول ہے ۔

 اس حملے کے نتیجے میں سعودی آرامکو کی پیداوار کا تقریبا 50 فیصد معطل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ اشارہ ملا ہے کہ استعمال کیے جانے والے ہتھیار ایرانی تھے تاہم ابھی یہ پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ حملے کا ذریعہ کون ہے۔سعودی عرب اس جرم کی مذمت کرتاہے ، جس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ سعودی عرب، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ماہرین کو دعوت دیتا ہے کہ وہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور تحقیقات میں شامل ہوں۔

Advertisement

مملکت ، نتائج کی بنیاد پر سیکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے موزوں اقدامات کرے گی۔

 بیان میں کہا گیا کہ عالمی برادری نے اس حملے کی مذمت کی اور اسے مسترد کیا۔ سعودی عرب اس اقدام کی ستائش کرتا ہے۔ عالمی برادری سے اپیل ہے کہ وہ عالمی معیشت کو خطرہ بننے والے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کے خلاف ایک مضبوط اور واضح موقف اختیار کریں۔

بیان میں سعودی عرب کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اپنے عوام اور سرزمین کا دفاع اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر