Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
IK calls for cabinet meeting

وزیر اعظم عمران خان کے زیرصدارت وفاقی کا بینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطا بق اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تا زہ ترین صورتحال اور وزیراعظم کےدورہ امریکا سمیت دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ 

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ،وزیراعظم کےدورہ امریکا و سعودی عرب پرتفصیلی گفتگو ،سی پیک و توانائی منصوبوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Advertisement

وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جانا تھا،اس کے علا وہ  کابینہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ بھی دی جانی تھی ۔

پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے قیام سے متعلق سفارشات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جانی تھی۔

سی پیک و حکومتی منصوبوں کے لئے چینی باشندوں کے وزٹ ویزہ کو ورک ویزہ میں بدلنے کی منظوری کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی  کرنا تھی ،ائرلائن کے لئے نئے فضائی لائسنس کی منظوری اور ایک لائسنس کو منسوخ  کرنے کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر