Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی رابطوں میں تیزی، ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات شیڈول

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی رابطوں میں تیزی، ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات شیڈول
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، عثمان بزدار آج اسلام آباد میں ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اراکین قومی اسمبلی سے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے مشاورت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ رات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اراکین قومی اسمبلی کو عشائیہ دیا، جس میں گورنر پنجاب ، وفاقی وزراء کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پرعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ہیں، پیسے کی بدولت ایک سیٹ جیت کر واویلا مچانے والوں کی سیاسی، اخلاقی اور جمہوری ساکھ ختم ہوچکی ہے، پی ڈی ایم ملکی مفادات کے مخالف سمت چل رہی ہے، وزیراعظم اور شفاف پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، عمران خان نے قوم کو کرپشن کے خلاف اکٹھا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈھائی برس میں ہماری حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے، سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا، قوم اور منتخب نمائندے کپتان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اراکین قومی اسمبلی کل وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر