
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے آرٹیکل 91(7) کے تحت تصدیق کر دی ہے کہ عمران نیازی اکثریت کی حمایت کھو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیت کے ساتھ وزارت عظمیٰ کی کرسی سے چمٹ کے تمام سرکاری اور ریاستی وسائل جھونک کر اعتماد کا ووٹ خریدا جا رہا ہے۔
صدر علوی نے آرٹیکل 91(7) کے تحت تصدیق کر دی عمران نیازی اکثریت کی حمایت کھو چکے ہیں-اگر اخلاقیات ہوتیں تو استعفی دیکر دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے-اقلیت کے ساتھ وزارت اعظمی کی کرسی سے چمٹ کے تمام سرکاری اور ریاستی وسائل جھونک کر اعتماد کا ووٹ خریدا جا رہا ہے-شرم بھی شرما رہی ہے https://t.co/M80Fq3YH0D
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 5, 2021
احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اخلاقیات ہوتیں تو استعفیٰ دیکر دوبارہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News