پی ایس ایل 6 کے میچز کو ری شیڈول کروانے کیلئے پی سی بی حکام کا اہم اجلاس 3 گھنٹے بعد ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کا اجلاس 6 بجے شروع ہوا تھا، اجلاس میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی،سی ای او وسیم خان ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ بابر حمید و دیگر نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس موقع پر اجلاس میں حکام کی جانب سے یہ طے کیا گیا ہے کہ پاکستان سے باہر میچز نہیں کروائے جائیں گے۔
پی ایس ایل کے لئے ونڈو کے مطابق مئی، جون اور ستمبر میں تاریخیں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی سے لاہور شفٹ کرنے کی بھی تجویز کی گئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے مکمل ہوٹل بک کیا جائے گا، ہوٹل کا عملہ بھی بائیو سکیور ببل کا حصہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
