Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیصل واوڈا نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

Now Reading:

فیصل واوڈا نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر اور مستعفی رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

جاری کردہ فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جھوٹے بیان حلفی کے نتائج ہیں۔

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا، الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کر کے مناسب حکم جاری کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق فیصل واوڈا نے 11 جون کو دوہری شہریت نہ رکھنے کا بیان حلفی جمع کرایا جبکہ عدالت میں پیش ریکارڈ کے مطابق فیصل واوڈا کو امریکی شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ 25 جون کو جاری ہوا۔

Advertisement

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت وہ امریکی شہری اور الیکشن لڑنے کے لیے نااہل تھے۔

فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث ان کو نااہل قرار دینے کے لئے کو وارنٹو کی رٹ جاری نہیں کی جا سکتی ہے۔

29جنوری 2020 سے 3 مارچ 2021 تک فیصل واوڈا نے نااہلی درخواست پر کوئی جواب داخل نہیں کیا جبکہ فیصل واوڈا نے کبھی ایک اور کبھی دوسری وجہ سے معاملے کو طول دیا اور جواب داخل نہ کرا کے کیس میں تاخیر کی۔

فیصل واوڈا کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی سے متعلق ریکارڈ طلب کیا۔

فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا کے وکیل نے 3 مارچ کی سماعت میں استعفیٰ پیش کر کے کہا کہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے اصرار کیا کہ ابھی استعفیٰ صرف پیش کیا گیا، منظوری باقی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے الگ نتائج ہیں، فیصل واوڈا ممبر قومی اسمبلی یا ممبر سینیٹ بننے کے اہل نہیں رہے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ فیصل واوڈا 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 7 اگست 2018 کو کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر