Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے تمام اتحادی آج بھی ان کے ساتھ ہیں، فہمیدہ مرزا

Now Reading:

وزیر اعظم کے تمام اتحادی آج بھی ان کے ساتھ ہیں، فہمیدہ مرزا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان کے تمام اتحادی آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جی ڈی اےکی رہنما و وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ   چاروں صوبوں کے اتحادیوں نے وزیر اعظم پر اعتماد کیا جو خوش آئند ہے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ  اتحاد جماعتیں حکومت کی طاقت ہوتی ہیں،  جمہوریت کی مضبوطی کی بات ہوگی تو اتحادی آپ کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  سینیٹ الیکشن کے نتائج کے خدشات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے، پہلے سے اقدامات کیے ہوتے تو ویڈیوز جیسے معاملات نہ پیش آتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کو مسترد کیا۔امید تھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی ترمیم میں ساتھ دیں گی ۔

Advertisement

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ  آرٹیکل 218 کے تحت شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔

وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے 178 ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر