Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کوعوامی خدمت کے لیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب

Now Reading:

مریم نواز کوعوامی خدمت کے لیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں،مریم اورنگزیب
Maryam Aurangzeb

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سستی شہرت کے لیے الیکشن کمیشن درخواست لےکر گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف سستی شہرت کے لیے الیکشن کمیشن درخواست لے کر گئی تھی، مریم نواز کو عوامی خدمت کے لیے کسی عہدے اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے مر یم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ سناتے ہوئے  مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کا عہدہ غیر فعال اور اختیارات کے بغیر ہے، اگر پارٹی صدر کا عہدہ خالی ہو تو مر یم نواز نااہلی کے خاتمے تک یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتیں لہٰذا انہیں پارٹی کی نائب صدارت سے نہیں ہٹایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر