Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیےتیار ہے،تر جما ن دفتر خارجہ

Now Reading:

پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیےتیار ہے،تر جما ن دفتر خارجہ
DR.Faisal

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا آزاد کشمیرکانفسیاتی کنٹرول حاصل کرنےکے بھارتی بیانات کانوٹس لے ، پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیےتیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر کا بیان انسانی حقوق کی پامالی سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، بھارت نےمقبوضہ کشمیرکو دنیا کی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کررکھاہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی ریاستی دہشت گردی کاثبوت ہے، بھارت ایسے اقدامات سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تاویلیں پیش کر رہا ہے، بھارت میں شرمناک طریقوں سےاقلیتوں کے خلاف اقدامات کیےجاتے ہیں، گائے کو دبوچنے کے الزامات میں لوگوں پرہجوم میں تشدد کیا جاتا ہے۔

 ترجما ن دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقلیت کےخلاف اورکشمیرمیں جارحیت بھارت کااصل چہرہ واضح کرتےہیں، دنیا آزاد کشمیر کا نفسیاتی کنٹرول حاصل کرنے کے بھارتی بیانات کا نوٹس لے، ایسے بیانات صورتحال کو مزید پیچیدہ اورخراب کریں گے،پاکستان امن کاخواہشمند ہے مگر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کےلیےتیار ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کومسترد کر دیا تھا، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ بےبنیادالزامات سےبھارت کشمیریوں کیخلاف جرائم سےتوجہ نہیں ہٹاسکتا، بھارت مسئلہ کشمیرکویواین قراردادوں کےمطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں فوری مظالم بندکرائے۔

Advertisement

پاکستان امن کاحامی ہے،کسی جارحیت کافوری جواب دےگا، بھارتی غیرذمہ دارانہ بیان خطےکےامن کیلئےخطرہ ہیں، نام نہاد جمہوریت کاحامل بھارت 70سال سے سنگین جرائم کررہاہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا تھا کہ بھارت دنیاکاوہ ملک ہےجواقلیتوں کیخلاف جرائم کوفروغ دےرہاہے، ڈھٹائی سےکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر