Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب ، بین الاقوامی اتحاد برائے بحری تحفظ میں شامل

Now Reading:

سعودی عرب ، بین الاقوامی اتحاد برائے بحری تحفظ میں شامل
international maritime security alliance

سعودی عرب  امریکا کی قیادت میں بحری سرحدوں کے تحفظ کیلئے بننے والے بین الاقوامی اتحاد کا حصہ بن گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب international maritime security alliance یعنیٰ بین الاقوامی اتحاد برائے بحری تحفظ کا حصہ بن گیا ہے۔

امریکا کی قیادت میں بننے والے اس اتحاد کا مقصداتحاد میں شامل ممالک کے جہازوں کے تحفظ اور پانی کے ذریعے آزاد بین الاقوامی تجارت اورسمت شناسی کو  یقینی بنانا ہے۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی سپا نے اپنی رپورٹ میں وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی حکومت کا یہ اقدام بحری سمت شناسی اور عالمی تجارت کو لاحق خطرات کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔اس طرح عالمی توانائی کا امن، عالمی معیشت کے لیے توانائی کی مسلسل رسد اور کی رسد جاری رکھنا اور امن کو برقرار رکھنا یقینی بنایا جا سکتا ہے۔جبکہ سمندری گذر گاہوں کو عبور کرنے والے تجارتی جہازوں کے امن و سلامتی کو مضبوطی حاصل ہو گی۔

رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اتحاد بنانے کا اقدام خطے  میں  ایران کی جانب سے تیل بردار جہازوں کو قبضہ میں لینے کے خلاف اٹھایا گیا ہے۔

Advertisement

خلیج میں میری ٹائم سیکورٹی مشن آبنائے ہرمز، آبنائے باب المندب، بحرِ عُمان اور خلیج عربی کے علاقے میں سرگرم ہو گا۔

برطانیہ ،امریکا،آسٹریلیا اور بحرین پہلے سے  ہی اتحاد میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر