Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوات میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری

Now Reading:

سوات میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری

سوات میں بارش کے ساتھ ساتھ وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

برفباری کا مزہ لینے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کا رُخ کر رہی ہے جہاں وہ برفباری کے ساتھ ساتھ حسین مناظر سے بھی خوب لطف اٹھارہے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

 کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں جہلم، گوجرخان، راولپنڈی، مندرہ اور چکوال سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 مظفر آباد، باغ، کوٹلی، میرپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر