Advertisement
Advertisement
Advertisement

حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا، وزیر اعظم

Now Reading:

حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ انتخابات میں عدم شفافیت کے معاملے پر   وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم  نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ  چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ہوجائیں۔

عمران خان نے کہا کہ  حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا ہے۔  شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے ہر سطح پر شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کی بات کی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں میری جماعت نے اوپن بیلٹنگ کا مطالبہ کیا تھا، ہم قومی اسمبلی میں بل لائے اور سپریم کورٹ بھی گئے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے انتخابات کو شفاف بنانے کی ہدایت کی لیکن  بدقسمتی سے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  ووٹ کی شفافیت جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔ کرپٹ پریکٹسز کو روکنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان جارحیت کا بھرپور جواب؛ پاکستانی فورسز نے 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا
افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی؛ پاک فوج کا فیصلہ کن ردعمل
پاک افغان سرحد پر کشیدگی؛ پاکستان کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ، 19 پر قبضہ
حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے، مصطفیٰ کمال
افغانستان آگ اور خون کا کھیل کھیل رہا ہے، بھارت کی طرح دماغ ٹھکانے آ جائے گا، محسن نقوی
پاک فضائیہ حرکت میں آگئی، کابل سمیت اہم افغان شہروں پر جنگی طیاروں اور ڈرونزکی پروازیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر