
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
سوات ایکسپریس وے پر تین سرنگوں کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوا ہے جبکہ وزیر اعظم نے تکمیل شدہ سرنگوں کا معائنہ بھی کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
سوات ایکسپریس وے کے حوالے سے ڈی جی ایف ڈبلیو او نے بتایا کہ 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرجینج قائم ہیں جبکہ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ملاکنڈ پہنچے ہیں جہاں پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
مالا کنڈ یونیورسٹی کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکا ہوں، نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News