Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانا ہے، چئیرمین نیب

Now Reading:

کرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانا ہے، چئیرمین نیب
Chairman NAB

قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب کا ہر کیس کرپشن کے ذُمرے میں آتا ہے۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کررہے ہیں، منزل کا تعین ہو چُکا ہےاور وہ منزل کرپشن فری پاکستان ہی ہے۔

چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور ہے اور اس کا علاج صرف سرجری ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اس وقت 900 ارب کے 1210 ریفرنس زیر سماعت ہیں، بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں، کسی دھمکی یا لالچ کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

Advertisement

چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے گزشتہ 22 ماہ میں 71 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں ، نیب لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخواہ کا دورے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کو نیب سے کوئی خدشہ نہیں اور نہ ہونا چاہیے تاہم نیب کا تعلق کسی فرد، گروہ اور جماعت سے نہیں ہے۔

جاوید اقبال نے اپنے خطاب میں صنعتکاروں کے متعلق کہا تھا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی باعث بزنس کمیونٹی کے احترام میں سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے جاری مقدمات کو ایف بی آر واپس بھیج دیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر