Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا

Now Reading:

بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا
بابراعظم

بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

 بابر اعظم کی درخواست میں ایف آئی اے اور حامیزہ مختار کو فریق بنایا  گیاہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ  بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین پلیئر ہیں۔وہ کئی بین الاقوامی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے،  درخواستگزار کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم سائبر کرائم رولز 2018 کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں

عدالت کا بابر اعظم کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے بابر اعظم کے خلاف  ہراسانی کا مقدمہ...

Advertisement

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے حکم میں وجوہات  بھی بیان نہیں کی گئیں۔سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں جسٹس آف پیس مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کے پابند نہیں ہیں۔ سیشن عدالت نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  درخواستگزار معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ  ٹرائل کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر  درخواست کے حتمی فیصلے تک مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر