Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات
اپوزیشن

پی ڈی ایم کو ایک پیج پر رکھنے کے مشن پر گامزن مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جاتی امرا پہنچ گئے جہاں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کر رہے ہیں، ملاقات میں پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان مریم نواز سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،عید کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

مولانا اور مریم کی ملاقات میں ن لیگ کے دیگر سینیئر رہنما بھی شریک ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بامقصد لانگ مارچ ہونا چاہیے،پارلیمنٹ سے استعفے دینا پی ڈی ایم کے اعلامیے کا حصہ ہے، پیپلز پارٹی کو اتحاد میں شامل رکھنا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عوام کی نمائندہ جماعت لانا ہوگی، حکومت نے اعتراف کر لیا ہے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے، گھر تب ہی ٹھیک ہوگا جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے اور انتخابات آئین کے تحت کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی نے وقت مانگا ہے، کسی ایک پارٹی کو قربان نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر