
امریکا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ جنگی اقدام ہے جس کا ذمہ دار ایران ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوسعودی عرب کے دورے پرریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا اور کہا کہ ایران کے اقدامات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ، تیل تنصیبات پر حملہ جنگی اقدام ہے۔
انہوں نے اپنےٹویٹر ہینڈل پر ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کی خام تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد اس کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
Met with #Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman today to discuss the unprecedented attacks against Saudi Arabia’s oil infrastructure. The U.S. stands with #SaudiArabia and supports its right to defend itself. The Iranian regime’s threatening behavior will not be tolerated.
Advertisement— Secretary Pompeo (@SecPompeo) September 18, 2019
مائیک پومپیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ تیل تنصیبات پر حملہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ امریکی شہریوں اور دنیا میں تیل کی رسد کے لیے بھی خطرہ تھے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ’ایران کا مذکورہ حملہ ایک جنگی اقدام ہے۔‘
مائیک پومپیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے وزیر خزانہ کو ایران پر پابندیوں میں اضافے کا کہہ دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جوابی اقدام کےلیے امریکا کے پاس بہت سی آپشنز ہیں، ایک آخری آپشن ہے اور اس کے علاوہ بھی آپشنز موجود ہیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News