وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں میرٹ کا درس دیا گیا، ریاست مدینہ میں علم کو خاص اہمیت حاصل تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ صدی پہلے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاست مدینہ قائم کی، چند دہائیوں میں ہی مسلمان اگلی کئی صدیوں کے لئے دنیا کے رہنما بن گئے۔
15 centuries ago our Holy Prophet PBUH set up the first welfare state in Madina: based on rule of law, meritocracy, compassion & tolerance; & where quest for knowledge was made a sacred duty. In a couple of decades Muslims became the greatest civilisation for next few centuries.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2021
انہوں نے کہا کہ جب مسلمان ان رہنمائی اصولوں سے دور ہوگئے تو ان کا زوال آگیا۔ آج سے 81 سال پہلے ہمارے قائد نے ہمیں پاکستان کا خواب دیا جس کا تصور عظیم فلسفی اور شاعر علامہ اقبال نے دیا تھا جو ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر مبنی تھا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اب تک ہم اپنے عظیم مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے قائد کے وژن کو کھو دیا ہے۔
So far we have been unable to achieve our great potential because we lost sight of our Quaid's vision. Today Pakistan is back on track to realise that ideal by bringing the powerful under rule of law & setting up a welfare state with our progs of Ehsaas, Panagahs & health cards.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان میں فلاحی ریاست کے قیام کو ایک بار پھر فروغ دیا جارہا ہے جس میں احساس پروگرام ، پناہ گاہوں کا قیام اور ہیلتھ کارڈز کا اجراء شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
