 
                                                                              وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان پیکج سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے رمضان پیکج مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم کو ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ ہاؤسنگ منصوبہ،ہیلتھ کارڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے میڈیا ٹیم کو حکومتی منصوبوں کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ رمضان کے دوران عام ضرورت کی اشیاء سستی کی جائیں جبکہ رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پیکج کو سخت مانیٹر کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 7 ارب 80 کروڑ روپے رمضان پیکج کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچنا چاہیے، رمضان پیکج سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قانون کی حکمرانی ہر صورت قائم رکھی جائے، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی پیشی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط برتی جائے، ویکسین کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 