Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن، این اے 249 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل

Now Reading:

الیکشن کمیشن، این اے 249 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کیلئے مجموعی طور پر 55  امیدواروں کی اسکروٹنی کی گئی، جس میں سے 52 امیدواروں کے کاغذات درست قرار جبکہ 3 کے مسترد کردیے گئے۔

 الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے امجد آفریدی، جنید لاکھانی، اشرف قریشی اور ملک شہزاد اعوان سمیت 13 امیدواروں  کے کاغذات درست قرار دیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مسرور سیال کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات بھی درست قرار دیے گئے ہیں۔

Advertisement

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو خیل سمیت دو امیدواروں کے کاغذات منظور کیے ہیں جبکہ پی پی امیدوار وحید شاہ کے کاغذات مسترد ہوگئے۔

این اے 249 کیلئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت تین امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے مبشر حسن کے کاغذات بھی منظور کرلئے گئے، تحریک لبیک کے چاروں امیدوارمفتی عابد مبارک، محمد اسماعیل رضوی، محمد ساجد، مفتی نذیر کمالوی کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 10 آزاد امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے ہیں جبکہ ایک آزاد امیدوار زنیرا رحمان  کے کاغذات مسترد کردیے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کی نشست فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر