
ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 9 شوگر ملز کو بلیک لسٹ قرار دےدیا ہے۔
چیئرمین ٹی سی پی ڈاکٹر ریاض میمن کے مطابق معاہدے کے تحت چینی کی عدم فراہمی پر شوگر ملز کو بلیک لسٹ کیا گیاہے۔
چیئرمین ٹی سی پی کے مطابق بلیک لسٹ کی گئیں شوگر ملز میں عبداللہ شوگر مل دیپالپور، حسیب وقاص شوگر مل، سیری شوگرمل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان شوگر مل، تاندلیاں والا شوگر مل، عبداللہ شاہ غازی شوگر مل،حق باہو شوگر مل اور مکہ شوگر مل کو بھی بلیک لسٹ کردیا گیا۔
ڈاکٹر ریاض میمن نے بتایا کہ بلیک لسٹ قرار دی جانے والی شوگر ملز ٹی سی پی کے آئندہ کسی بھی ٹینڈر میں شرکت نہیں کرسکیں گی کیونکہ ان شوگر ملوں نے ٹی سی پی معاہدے کے تحت چینی فراہم نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News