
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھروں کی تعمیر سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ٹیلی تھون ٹرانسمیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ تنخواہ دار افراد کو موقع دیا جارہا ہے کہ ان کا اپنا گھرہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بینکوں سے قرض لے کر گھر خریدنے کا رواج نہیں ہے، یورپ سمیت دیگر ممالک میں لوگ بینکوں سے قرضے لےکر گھر لیتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مجھےاحساس ہےقرضہ لینےمیں لوگوں کومشکلات آرہی ہیں، تمام بینک لوگوں کےلیےآسانیاں پیدا کریں۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کےمستقبل کے لیے یہ سب سے اہم پروجیکٹ ہے، ہمارے ملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں لہذا ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گھروں کی تعمیر سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکیں گے اور اگر لوگوں نے اپنے گھر بنانے شروع کردیے تو کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت پورے ملک میں انقلاب آئیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News