Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، شازیہ مری

Now Reading:

پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، شازیہ مری
شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہےکہ ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں لیکن پیپلز پارٹی کو سلیکٹڈ کہنا مذاق سے کم نہیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، پیپلز پارٹی کو جو سلیکٹڈ کہے تو اس نے سیاست نہیں پڑھی ہے۔

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ ہم مختلف جماعتیں ہیں، ہمارے نظریات مختلف ہیں، ہم حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

 شازیہ مری نے کہاکہ آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، پریشانیاں جھیلیں، بے نظیر بھٹو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا، انہوں نے جلا وطنی اختیار کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اونچ نیچ، اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں،ہم چھوٹی موٹی غلط فہمی پر یہ موومنٹ ختم نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر