Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا پھیلاؤ کیسے ہوا؟ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

Now Reading:

کورونا وائرس کا پھیلاؤ کیسے ہوا؟ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا
عالم ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ممکنہ طور پر جانوروں سے ہی ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور چین کی کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق ایک مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی چمگادڑوں سے انسان میں منتقلی ممکنہ طور پر دوسرے جانوروں کے ذریعے ہو سکتی ہے اور اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ یہ وائرس کسی لیب سے نہیں پھیلا۔

رپورٹ میں ماہرین نے چار امکانات بیان کیے ہیں جس کی وجہ سے سارس2 نمودار ہوا۔

اس فہرست میں سب سے پہلے لکھا ہے کہ وائرس کسی دوسرے جانور سے منتقل ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرس کا چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہونا ممکن ہے۔ وائرس کی قریبی قسم جس کی وجہ سے کوورونا وائرس پیدا ہوا، چمگادڑوں میں پائی گئی ہے۔

Advertisement

اندازے کے مطابق چمگادڑوں میں پیدا ہونے والے وائرس اور سارس2 کے درمیان ارتقائی فاصلہ کئی دہائیوں کا ہے۔

بلیوں کو بھی کوورنا وائرس ہو سکتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ وائرس کی منتقلی ان جانوروں سے بھی ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں دیے گئے نتائج متوقع تھے اور اب بھی بہت سے سوالوں کے جواب نہیں ملے ہیں لیکن رپورٹ میں ٹیم کی جانب سے اخذ کیے گئے نتائج کی وجوہات دی گئی ہیں۔

محققین نے وائرس کے لیب سے پھیلاؤ کے علاوہ اس پر ہر طرح سے مزید تحقیق کی پیشکش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر