ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کا سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری
کراچی میں گزشتہ چند روز سے گرمی کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی شہرِ قائد کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، گرمی میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح سے دوپہر کے درمیان شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں، شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا خدشہ نہیں ہے،گرمی کی شدت چار سےپانچ روز تک برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
