
چین سے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ آج اسلام آباد پہنچے گی، کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کورونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔
کورونا ویکسین کی چوتھی کھیپ کونویڈیسا ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق ویکسین کمرشل پرواز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائی جائے گی۔
کونویڈیسا ویکسین چینی کمپنی کین سائینو بائیو لوجکس کی تیار کردہ ہے اور پاکستان نے کین سائینو سے کورونا ویکسین کی خریداری کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ 26 مارچ کو اسلام آباد پہنچانی تھی، ناگزیر وجوہات کی بنا پر ویکسین لانے میں تاخیر ہوئی۔ اب اس کے بعد چین سے ویکسین کی پانچویں کھیپ 31 مارچ کو آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News