ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلا نے کی ہدایت
ریلوے حکام نے کورونا ایس او پیز کے تحت ٹرینوں میں صرف...
کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان ریلوے نے اہم بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے حمدان نذیر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ ریلوے میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ابھی تک ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
حمدان نذیر نے مزید بتایا کہ مسافر ٹرینوں میں 70 فیصدمسافروں کو سفر کی اجازت ہے، ماسک کے بغیر سفر کرنے نہیں دیا جائے گا، کورونا وباء کی روک تھام کے لئے ریزرویشن سینٹرز پر ایس او پیز کو خصوصی طور پر مانیٹر کیاجارہا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News