وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کراچی میں الیکٹرک بس منصوبے کے افتتاح پر سندھ حکومت کی تعریف کردی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں شروع کیے جانے والے الیکٹرک بس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کو بھی جلد ایسے اقدامات کرنے چاہئیں۔
Want to congratulate Sindh Govt specially @MuradAliShahPPP and ministry of transport on their remarkable step to add electric bus in Karachi Commuters system,@MinistryofST is fully behind Sind Govt in this futuristic approach hope Punjab and KP ll also take same route ASAP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس اہم اقدام پر سندھ حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزارت ٹرانسپورٹ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مستقبل کے نقطۂ نظر کے حوالے سے سندھ حکومت کے اس منصوبے کے پیچھےکھڑی ہے، امید ہےکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا بھی جلد ازجلد اسی راستے پر چلیں گے۔
خیال رہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک بس کا افتتاح کرتے ہوئےکہا کہ سندھ حکومت جلد 250 بسوں کی ٹینڈرنگ کرنے جارہی ہے، الیکٹرک بس کا کرایہ 4 روپے فی کلومیٹر ہوگا۔
وزیر ٹرنسپورٹ سندھ نے کہا کہ یہ مکمل طور پرایک الیکٹرک بس ہے، ہر مہینے حکومت کی جانب سے بسوں کا اضافہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
