کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل گوٹھ سے کچرا چننے والے 10 سالہ بچے کو اغواء کے بعد زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم نے 10 سالہ جنت گُل کوچنگچی رکشے پرسوتے ہوئے اغوا کیا اور جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔
ملزم کی زیادتی کی کوشش پر بچے نے شور مچایا تو دیگر شہری موقع پر پہنچ گئے۔
بعد ازاں شہریوں نے تشدد کے بعد ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
بچے کے والد کا کہناہے کہ جنت گُل کو جھاڑیوں میں لے جاکر تشدد کے بعد زیادتی کی کوشش کی گئی تھی تاہم علاوہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سہراب گوٹھ کا رہاشی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
