Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج اور عمرہ کرنا ہے تو کورونا ویکسین لگوالیں

Now Reading:

حج اور عمرہ کرنا ہے تو کورونا ویکسین لگوالیں
حج

حج

سعودی عرب نے صرف کورونا ویکسین لگوانے والوں کو حج اور عمرہ کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے کو خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیا جاتا ہے۔

سعودی نائب وزیر صحت نے ابوظہبی میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ تمام ممالک کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو تصدیقی کوڈ جاری کریں گے۔ جس کی بنیاد پر ہی حج اور عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

پینل ڈسکشن کے دوران سعودی عرب کی وزارت صحت کے پبلک ہیلتھ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر ہانی جوکدار نے کہا کہ سعودی عرب اس سال حج اور عمرے کے لیے تیاری کر رہا ہے اور اسی لیے سعودی حکام تمام ممالک سے یہ چاہتے ہیں کہ وہ کوئی ایسا تصدیقی کوڈ متعارف کروائیں جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ حج کے لیے آنے والے زائرین کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک کو ترغیب دیتے ہیں کہ وہ تصدیق کے لیے ایسا طریقہ کار متعارف کروائیں جس کی بدولت جو لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں وہ آسانی سے ملک میں داخل ہو سکیں اور حج یا عمرے کی ادائیگی ہو۔

Advertisement

ڈاکٹر ہانی جوکدار نے کہا کہ سعودی عرب 16 سال سے زائد عمر کے رہائشیوں اور شہریوں کو فائزر اور آسٹرزینیکا ویکسین مفت لگا رہا ہے جبکہ سعودی عرب اس وقت روزانہ کی بنیاد پر کورونا ویکسین کی ایک لاکھ 50 ہزار خوراکیں لگا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف سعودی حکومت کی جانب سے ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو کورونا کی روک تھام کے لیے حکمت عملی کر رہی ہے۔ کمیٹی کورونا کے خلاف کام کرنے والے ایسوسی ایشنز سے 200 سے زائد ملاقاتیں کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید ہم اس وباء پر جلد قابو نہ پاسکیں تاہم اس کی روک تھام کے لیے ہمیں ہر فرد کو ویکسین پلانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر