Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان المبارک میں کتنی بارشیں ہونگی؟ فائنل رپورٹ آگئی

Now Reading:

رمضان المبارک میں کتنی بارشیں ہونگی؟ فائنل رپورٹ آگئی
محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں یکم اپریل سے 10 اپریل تک موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم اس کے بعد رمضان المبارک کے دوران پاکستان میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اپریل کے بعد بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی خیبرپختونخوا، مغربی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارشوں کے سلسلوں کی توقع کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی 10 اپریل کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا ایک سلسلہ اتوار یا پیر سے پاکستان پر اثر انداز ہوگا جوکہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارشوں کا باعث بنے گا،اس دوران ملک کے کچھ وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارشوں کی توقع کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ساحلی پٹی میں بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ وسطی اور جنوبی بلوچستان میں بھی بارشیں ہونگی۔

Advertisement

ملک کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ جاری ہے اور گرمی کی ایک لہر ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقے تیزہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے نمی کا تناسب گرچکا ہے، خشک ہوائیں آئندہ دو سے تین روز تک چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں اپریل کے دوران روزانہ کی بنیاد پر دوپہر اور شام کے اوقات میں آندھی اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر