
وزیر اعظم عمران خان اتوار کو عوامی ٹیلیفون کالز سنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو عوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر براہِ راست بات کریں-
4 اپریل بروز اتوار-وقت اورفون نمبر سے متعلق جلد بتا دیا جائیگا –
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپ کی بات چیت – ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی pic.twitter.com/HB47g7fveN— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 31, 2021
اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن ، ریڈ یو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News