
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبعیت میں اب بہتری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکو اب گلے میں شدید درد کی شکایت نہیں ہے، بخار بھی اترگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اب سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کرینگی ۔
طبیعت میں بہتری کے بعد مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں اورحمزہ شہباز کو فون کرکے ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے موثرحکمت عملی بنانے پر گفتگو کی۔
مریم نواز نے اس موقع پرکہاکہ ڈسکہ الیکشن ہم ہی جیتیں گے ۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرنے مزید کہاکہ ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کی ڈیوٹیز لگائی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News